ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پاکستان نے تین ہزار سے زیادہ سکھ زائرین کوویزاجاری کیا

پاکستان نے تین ہزار سے زیادہ سکھ زائرین کوویزاجاری کیا

Thu, 10 Nov 2016 19:46:54  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی10نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستانی ہائی کمیشن نے تقریباََ تین ہزار316سکھ زائرین کوویزاجاری کیاہے تاکہ وہ گرونانک دیوکی جینتی میں12سے21نومبر تک یہاں شرکت کر سکیں۔پاکستان ہائی کمیشن میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے منظورعلی میمن نے کہاکہ یہ پاکستان کی اس کوشش کے مطابق کیا گیا تاکہ لوگوں کے درمیان رابطہ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور مذہبی سیاحت کوفروغ دیاجا سکے۔انہوں نے کہاکہ ہائی کمیشن نے 1974کے دو پروٹوکول کے تحت طے تعداد سے زیادہ تعداد میں مسافرین کوویزاجاری کر دیاگیاہے۔گرو نانک کی پیدائش 15اپریل 1469کو ہوئی تھی جو اس وقت پاکستان کے صوبہ پنجاب کے لاہور کے نزدیک ننکانہ صاحب کے نام سے جانا جاتا ہے۔ہر سال بڑی تعداد میں سکھ عقیدت مند مختلف سکھ کے مذہبی مقامات کا دورہ کرنے پاکستان جاتے ہیں۔


Share: